KAHIN PA ZABAT KARTE HUN KAHAIN PAR BOOL DETI HUN

کہیں پر ضبط کرتی ہوں کہیں پر بول دیتی ہوں،
تعلق بوجھ بن جائے تو اسکو چھوڑ دیتی ہوں
میں اک دریا کے جیسی ہوں جو اپنی دھن میں چلتی ہوں،
بپھر جاؤں جو مستی میں کنارے توڑ دیتی ہوں۔
میں دل کی کرچیاں لے کر کہاں در در پھروں تنہا ،
اگر دل ٹوٹ جائے تو میں خود ہی جوڑ لیتی ہوں۔
محبت کے تقاضوں میں بہت خوددار سی ہوں میں ،
وفاداری پہ آؤں تو حدیں سب توڑ دیتی ہوں...


Comments

Popular Posts