Safar Tanha Nahin Karty Sunao Asa nahain krty

سفر تنہا نہیں کرتے.
سنو ایسا نہیں کرتے.
بھروسہ بھی ضروری ہے.
مگر سب کا نہیں کرتے.
جسے شفاف رکھنا ہو.
اسے میلا نہیں کرتے.
چلو تم راز ہو اپنا.
تمہیں افشا نہیں کرتے.
یہ اونچے پیڑ کیسے ہیں.
کہیں سایہ نہیں کرتے.
بہت اجڑے ہوئے گھر پر.
بہت رویا نہیں کرتے.
سحر سے پوچھ لو محسن.
کہ ہم سویا نہیں کرتے..


Comments

Popular Posts