Bhut Masroof Lamho Main - بہت مصروف لمحوں میں..
بہت مصروف لمحوں میں..
کبھی اک پل کو سوچو تو..
کوئی تم بن اکیلا ہے..
تمہارے بن ادھورا ہے..
کسی کی زندگی تم ہو..
کسی کی بندگی تم ہو..
کسی کی خواہشیں تم ہو..
کسی کی چاہتیں تم ہو..
کبھی اک پل کو سوچو تو..
تمہاری بیوفائی نے..
تمہاری لاپرواہی نے..
تمہاری بے نیازی نے..
کسی کو مار ڈالا ہے..
کوئی زندہ تو ہے لیکن..
فقط وہ سانس لیتا ہے..
ذرا اک پل کو سوچو تو..
کوئی تم بن اکیلا ہے...
مجهے احساس ہے اس کا
میرے بن تم اکیلے ہو
مجهے احساس ہے اس کا
میرے بن جی نہیں سکتے !!
جہاں ہوں میں وہاں سے تو
کوئی واپس نہیں آتا
لگی ہیں بیڑیاں ایسی
قدم بهی اٹھ نہیں پاتا !!
میری آنکھوں میں اب بهی
بس تیری تصویر رہتی ہے
کہ جو بهی سانس چلتی ہے
تمہارا نام لیتی ہے !!
تمہیں ہی سوچتا ہوں میں
تمہیں ہی چاہتا ہوں میں
تمہارے نام کے نغمے
اب بهی گاتا ہوں میں !!
اگر نہ لوٹ پاؤں تو
مجهے تم معاف کردینا
میں مجرم ہوں یا محرم ہوں
خود ہی انصاف کر دینا !!
مگر ہے التجا اتنی
شکایت اب نہیں لکهنا
میری بے وفائی پر
حکایت اب نہیں لکهنا !!
کبھی اک پل کو سوچو تو..
کوئی تم بن اکیلا ہے..
تمہارے بن ادھورا ہے..
کسی کی زندگی تم ہو..
کسی کی بندگی تم ہو..
کسی کی خواہشیں تم ہو..
کسی کی چاہتیں تم ہو..
کبھی اک پل کو سوچو تو..
تمہاری بیوفائی نے..
تمہاری لاپرواہی نے..
تمہاری بے نیازی نے..
کسی کو مار ڈالا ہے..
کوئی زندہ تو ہے لیکن..
فقط وہ سانس لیتا ہے..
ذرا اک پل کو سوچو تو..
کوئی تم بن اکیلا ہے...
مجهے احساس ہے اس کا
میرے بن تم اکیلے ہو
مجهے احساس ہے اس کا
میرے بن جی نہیں سکتے !!
جہاں ہوں میں وہاں سے تو
کوئی واپس نہیں آتا
لگی ہیں بیڑیاں ایسی
قدم بهی اٹھ نہیں پاتا !!
میری آنکھوں میں اب بهی
بس تیری تصویر رہتی ہے
کہ جو بهی سانس چلتی ہے
تمہارا نام لیتی ہے !!
تمہیں ہی سوچتا ہوں میں
تمہیں ہی چاہتا ہوں میں
تمہارے نام کے نغمے
اب بهی گاتا ہوں میں !!
اگر نہ لوٹ پاؤں تو
مجهے تم معاف کردینا
میں مجرم ہوں یا محرم ہوں
خود ہی انصاف کر دینا !!
مگر ہے التجا اتنی
شکایت اب نہیں لکهنا
میری بے وفائی پر
حکایت اب نہیں لکهنا !!
Comments