پتہ ہے محبت کیا ہوتی ہے

جب ہمیں کسی سے محبت ہوتی ہے تو اس لئے نہیں ہوتی کہ وہ شخص کامل ہوتا ہے کیونکہ وہی شخص اسی وقت کسی کو برا لگتا ہے لیکن ہمیں وہ اچھا لگتا ہے ہمیں اس سے محبت ہو جاتی ہے اس اتنی وسیع و عریض دنیا میں ہمیں صرف ایک ہی شخص سے محبت ہوتی ہے ایسا صرف اس لیے ہوتا ہے کہ وہ شخص ہمارے معیار کے پیمانے پہ پورا اترتا ہے ۔
میں اس چیز کو نہیں مانتا کہ محبت ہمیں کسی سے اسکی اچھائی کی وجہ سے ہوتی ہے بلکہ ہم صرف اس سے محبت کرتے ہیں جو ہمیں اچھا لگے اور جب ہمیں کوئی انسان اچھا لگتا ہے ہمارے معیار کے کچھ تقاضوں پے پورا اترتا ہے تو ہم اسکی باقی برایئوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔۔۔۔
مجھے نہیں لگتا کہ محبت کا الہام بلا وجہ ہوتا ہے بلکہ یہ الہام بھی تبھی ہوتا ہے جب کوئی ہمیں ہماری پسند، ہماری سوچ، ہماری توقع کا انسان ملے ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر اک وقت آتا ہے کہ انسان کی پسند بدل جاتی ہے وقت کے ساتھ ساتھ سوچ بدل جاتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ساتھ ہر چیز ہمارے میعار کی بنتی جاے مگر ایسا نہیں ہوتا اور ساری کی ساری محبتیں بد گمانیاں میں بدل جاتی ہیں ہمیں لگتا ہے کہ اظہارِ محبت نہیں کرنا چاہئے تھا
کتنے کم ظرف ہوگئے ہیں ہم کہ محبت کو معیار کے ترازو پہ تولتے ہیں ..
خوب سے خوب تر کی خواہش میں
ہم میسر سے ہاتھ دھو بیٹھے


Comments

Popular Posts