تم کسی دن جو چمکتا ہوا دیکھو مجھ کو - TUM KSI DIN JO CHAMKTA DEKHO

تم کسی دن جو چمکتا ہوا دیکھو مجھ کو
جان لینا ! یہ زرِ عشق کی تابانی ہے
میرے شبدوں میں اگر اپنا سراپا دیکھو
سوچ لینا ! یہ نمِ ہجر کی حیرانی ہے
کسی دربار کی آمین بھری خلوت میں
عین ممکن ہے تمھیں میرا پتا مل جائے
یہ بھی ہو سکتا ہے میں تم کو ملوں یا نہ ملوں
لیکن اس کھوج میں خود تم کو خدا مل جائے

Image may contain: 1 person

Comments

Popular Posts