Meray Sang Tarsah Teray Fun ki Khair
میرے سنگ تراش!
تیرے فن کی خیر۔۔۔۔
تیرے فن کی خیر۔۔۔۔
مجھے ایسی ضرب لگا ذرا
میرا روم روم لرز اُٹھے
کہ سینہءسنگ تڑپ اُٹھے
میرے درد کی تُو فکر نہ کر
یونہی اپنا ہُنر دِکھا ذرا
میرا روم روم لرز اُٹھے
کہ سینہءسنگ تڑپ اُٹھے
میرے درد کی تُو فکر نہ کر
یونہی اپنا ہُنر دِکھا ذرا
میرے چہرے کو خدوخال دے
اِسے کوئی ایسا کمال دے
درد میں بھی مسکرا اُٹھے
اِسے صبر کی وہی ڈھال دے
میری آنکھ کو عطا تُو کر
وہی روشنی جو اُجال دے
میرے گِردوپیش کی ظُلمتیں
دِلِ تار کی سبھی وحشتیں
اِسے کوئی ایسا کمال دے
درد میں بھی مسکرا اُٹھے
اِسے صبر کی وہی ڈھال دے
میری آنکھ کو عطا تُو کر
وہی روشنی جو اُجال دے
میرے گِردوپیش کی ظُلمتیں
دِلِ تار کی سبھی وحشتیں
مجھے جیسا چاہے تراش تُو
بِٹھا کے اپنے رُو برُو
میری نوک پلک سنوار دے
مجھے جینے کی ہیں خواہشیں
مجھے زندگی تُو ادھار دے
بِٹھا کے اپنے رُو برُو
میری نوک پلک سنوار دے
مجھے جینے کی ہیں خواہشیں
مجھے زندگی تُو ادھار دے
تیرے فن کی خیر۔۔۔۔۔
میرے سنگ تراش!!!
Comments