Aurat
آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئ کہ عورت کیا چیز ہے
کیونکہ جب وہ پیدا ہوتی ہے تو کوئ اُس کی پیدائش پر زیادہ خوش نہیں ہوتا
لیکن وہ تمام عمر لوگوں کو خوشیاں بانٹنے میں لگی رہتی ہے
جب وہ ماں باپ کے گھر میں ہوتی ہے تو اُنکی وفادار بن کے رہتی ہے
اُن کےلئے دعائیں کرتی ہے
جب شادی ہوتی ہے تو شوہر کی وفادار بن کر ساری زندگی اسکی لمبی عمر کےلئے دعائیں مانگتی ہے
جب وہ ماں بنتی ہے تو باقی زندگی بچوں کو پالنے اور انکی اچھی تربیت کرنے میں گزار دیتی ہے
اولاد چاہے فرمانبردار ہو یا نہ ہو لیکن وہ انہیں دعائیں دیتی نہیں تھکتی
اِن ساری حقیقتوں کے باوجود عورت کا اپنا کچھ نہیں ہوتا😞
جہاں پیدا ہوتی ہے وہ باپ کا گھر کہلاتا ہے
بیاہی جائے تو شوہر کا گھر......
اور جب بوڑھی ہو تو بیٹوں کا گھر
اگر اُسکا اپنا کچھ ہے تو فقط ایک قبر
کیا عورت ڈھیٹ ہے
ہرگِز نہیں
عورت ایک عظیم ہستی ہے
جو ہر رشتہ خلوصِ دل سے نبھاتی ہے
عورت کو آج تک کوئ سمجھ نہیں سکا لیکن وہ ہر کسی کے مِزاج کو سمجھتی ہے
ہر کسی کی پسند و ناپسند کا خیال رکھتی ہے
لوگ کہتے ہیں کہ عورت بےعقل ہوتی ہے تو پھر یہ کیوں کہتے ہیں کہ بچے کی پہلی درسگاہ اُسکی ماں کی گود ہے
اور ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے
کیوں کیوں کیوں
کوئ بچہ اگر اعلیٰ عہدے پر پہنچ جائے تو کہتے ہیں باپ کا اثر ہے
اور اگر کوئ بچہ بگڑ جائے تو کہا جاتا ہے کہ یہ سب ماں کے لاڈ پیار کا نتیجہ ہے
ایسا کیوں ہے
اس کیوں کا جواب یہ معاشرہ ہے جس نے آج تک عورت کو اُس کا اصل مقام دینے کی کوشش ہی نہیں کی
وہ مقام جس کی وہ مستحق ہے
یہی وجہ ہے کہ ملک اور قوم ترقی کرنے کی بجائے ہر شعبہِ ذندگی میں تنزلی کا شکار ہے
میری اِس معاشرے سے گزارش ہے کہ خُدارا عورت کو اُس کا اصل مقام دیں
اور ہر عورت کو عزت کی نگاہ دیکھیں تاکہ ہماری قوم ایک بہتر مستقبل پاسکے...

Comments