Hum Likhain Gay Kitab Koe - ھم لکھیں گے کتاب کوئی



ھم لکھیں گے کتاب کوئی
تو خالی صفحوں سے لکھیں گے
یا سفید رنگ کے لفظوں سے
اِک بات انوکھی لکھیں گے
ھم لکھیں گے جو ھم نے کہا
سب جھوٹ تھا، لیکن سچ تھا جو
ھم لکھیں گے جو تم نے کہا
جو سچ سا تھا، پر جھوٹ تھا وہ
ھم لکھیں گے وہ زیست کے رنگ
جو پھولوں کے، اور قوسِ قزح
کے رنگوں سے کہیں دور تلک
پھیلے تھے جیسے جنت ھوں
پر جو بھی ھم یہ لکھیں گے
تو کون پڑھے گا، دیکھے گا
بے رنگ سفیدی سے لفظوں کو
کون زباں پر چکھے گا
سو سوچا ھے کہ ھم اپنے
اِس دل کی دیواروں پر کوئی
اِک سچی کہانی لکھیں گے
ھاں صدیوں پرانی لکھیں گے
جب بھی تم واپس آنا تو
آنکھوں کے رستے اِس دل میں
تو پڑھ لینا دیواروں کو
اِس شرط پہ سارا لکھیں گے
ہر لفظ دوبارہ لکھیں گے۔


No automatic alt text available.

Comments

Popular Posts