Kahan a Kay Rukty Thay Rastay Kahan Moor Tha Usay Bhol Ja
کہاں آ کے رکتے تھے راستے، کہاں موڑ تھا اسے بھول جا
جو مل گیا اسے یاد رکھ، جو نہیں ملا اسے بھول جا
جو مل گیا اسے یاد رکھ، جو نہیں ملا اسے بھول جا
وہ تیرے نصیب کی بارشیں، کسی اور چھت پہ برس گئیں
دل بے خبر میری بات سن، اسے بھول جا،اسے بھول جا
دل بے خبر میری بات سن، اسے بھول جا،اسے بھول جا
میں تو گم تھا تیرے ھی دھیان میں، تیری آس تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی میرے کان میں، میرے پاس آ ،اسے بھول جا
صبا کہہ گئی میرے کان میں، میرے پاس آ ،اسے بھول جا
کسی کی آنکھ میں نہیں اشک غم، تیرے بعد کچھ بھی نہیں ھے کم
تجھے زندگی نے بھلا دیا، تو بھی مسکرا ،اسے بھول جا
تجھے زندگی نے بھلا دیا، تو بھی مسکرا ،اسے بھول جا
نہ وہ آنکھ ھی تیری آنکھ تھی، نہ وہ خواب ھی تیرا خواب تھا
دل منتظر تو یہ کس لیے تیرا جاگنا، اسے بھول جا
دل منتظر تو یہ کس لیے تیرا جاگنا، اسے بھول جا
یہ جو رات دن کا ھے کھیل سا، اسے دیکھ اس پر یقین نہ کر
نہیں عکس کوئی بھی مستقل، سر آئینہ اسے بھول جا
نہیں عکس کوئی بھی مستقل، سر آئینہ اسے بھول جا
جو بساط جان ھی الٹ گیا، وہ جو راستے میں پلٹ گیا
اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت بلا،اسے بھول جا
اسے روکنے سے حصول کیا، اسے مت بلا،اسے بھول جا
Comments