Teray Intezr ki rait par

تیرے انتظار کی ریت پر ____
کوئی لفظ ___ میں نے لکھا نہ تھا ....!!
کوئی حرف ___ میں نے کہا نہ تھا !!
کوئی خواب ___ میں نے چنا نہ تھا !!!
اسی انتظار کی ریت پر __________
میری آرزو کے گلاب تھے .... !!
تیری جستجو کے سراب تھے .... !!!
سبھی حسرتیں وہ کہاں گئیں ؟؟؟
تیری چاہتیں وہ کہاں گئیں ؟؟؟
میرے ہم نشین ، میرے ہم نوا ____ !!!
میں پلٹ کے شاید نہ آ سکوں ____!!!
اسی انتظار کی ریت پر ______
میں بکھر گیا ہوں ____ ہواؤوں میں !!!
اگر ہو سکے ____ میرے ہم نشین !
مجھے یاد رکھنا دعا وؤں میں ........!!!
مجھے یاد رکھنا دعا وؤں میں ........!!!

Comments

Popular Posts