kisi larki say mat kahna kay is say piyar krty hu


کسی لڑکی سے مت کہنا
کہ اس سے پیار کرتے ھو
اگر اک بے دھیانی میں
یہ اقرار کر بیٹھے
کسی سے پیار کر بیٹھے
تو پھر وعدوں کی ڈوروں میں
الجھ کر ٹوٹ جاؤ گے
تمھارے پیار کا اس کو
اگر احساس ھو جائے
تو ھو سکتا ھے تم اس کا
رنگ و روپ بن جاؤ
محبت کے سفر میں شاید
ایسا موڑ آ جائے
کہ تم ناراضگی کا
برملا اظہار کر بیٹھے
کوئی انکار کر بیٹھے
تو یہ سمجھو کوئی شیشہ
کوئی دل ٹوٹ جائے گا
کہ ان کے دل بہت نازک
بہت کمزور ھوتے ھیں
کسی لڑکی کے دل کا ٹوٹنا بھی
موت ھوتی ھے
کسی لڑکی سے نہ کہنا
کہ اس سے پیار کرتے ھو ۔ ۔ !!






Comments

Popular Posts