الفاظ کے جھوٹے بندھن میں

الفاظ کے جھوٹے بندھن میں
اغراض کے گہرے پردوں میں
ہر شخص محبت کرتا ھے
حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں
سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں
سب دل رکھنے کی باتیں ہیں
کب کون کسی کا ہوتا ھے
سب اصلی روپ چھپاتے ہیں
احساس سے خالی لوگ یہاں
لفظوں کے تیر چلاتے ہیں
اک بار نظر میں آکر وہ
پھر ساری عمر رلاتے ہیں
یہ عشق و محبت ، مہرووفا
سب رسمی رسمی باتیں ھیں
ہر شخص خودی کی مستی میں
بس اپنی خاطر جیتا ھے

Comments

Popular Posts