Main Sadqy
"میں صدقے!!!"
...
درج زیریں سطور، "میں صدقے!!!"
جی! جی!! پڑھیئے ضرور! میں صدقے!!!
...
درج زیریں سطور، "میں صدقے!!!"
جی! جی!! پڑھیئے ضرور! میں صدقے!!!
ہم نے پوچھا کہ "عشق کی تعریف؟"
بولے! "دِل کا فتور"، میں صدقے!!!
بولے! "دِل کا فتور"، میں صدقے!!!
اپنی مرضی کے ہیں غلام سبھی
اور اِس پر غرور؟ میں صدقے!!!
اور اِس پر غرور؟ میں صدقے!!!
دِل کے کڑوے ہیں اور منہ پہ سدا!
آئیے! جی حضور! میں صدقے!!!
آئیے! جی حضور! میں صدقے!!!
ہم ہی مرتے ہیں آپ پر صاحب!
آپ کا کیا قصور؟ میں صدقے!!!
آپ کا کیا قصور؟ میں صدقے!!!
زُلف، لب، چشم، گال، حُسن و مہرؔ
نور بہ مثلِ حور! میں صدقے!!!
نور بہ مثلِ حور! میں صدقے!!!
داستانِ وصالِ مہرِؔ علیؔ
آہ! اِتنا سرور! میں صدقے!!!
Comments