Posted by
Attique
Phir kabhi smna hu na hu hamsafar
پھر کبھی سامنا ہو نہ ہو ہمسفر
راہ کٹ جاۓ گی کچھ کہو ہمسفر
اس دوراہے پہ رک کر ذرا سوچ لو
لوٹنا پڑ گیا ہم کو تو ہمسفر
میں ذرا دیر رو لوں کہیں بیٹھ کر
تم ذرا دیر کو سو رہو ہمسفر
ہمسفر یہ بتاؤ کہ تم بھی کبھی
عشق میں..... خیر چھوڑو چلو ہمسفر
زندگی اک سفر در سفر ہے مگر
یاد رہتے ہیں بس ایک دو ہمسفر
اس جگہ میں نے کھویا تھا اک شخص کو
اس جگہ مت رکو, مت رکو ہمسفر...!
Comments