مجھے تم سے نہیں ملنا- Mujhay tum say Nahin Milna

مجھے تم سے نہیں ملنا
نہیں ملنا مجھے تم سے
نہ تم کو یاد کرنا ہے
نہ کوئی بات کرنی ہے
تمہارا ذکر کرنا ہے
نہ ہرگز فکر کرنی ہے
تمہاری سوچ میں نہ اب
کوئی اک پل بتانا ہے
کوئی سپنا سجانا ہے
نہ اب آنسو بہانا ہے
خیال و خواب میں تم کو
نہ اب ہرگز بلانا ہے
نہ کوئی نظم لکھنی ہے
نہ کوئی شعر کہنا ہے
نہ ہرگز راہ تکنی ہے
نہیں اب چاہ کرنی ہے
نہ کوئی آہ بھرنی ہے
تمہارا غم نہیں کرنا
سنو ہمدم! نہیں کرنا
جفاؤں کا, وفاؤں کا
گئی گزری بہاروں کا
رواجوں اور اصولوں کا
کوئی قصہ نہیں سننا
تمہارا نام لکھ لکھ کر
نہ اب پل پل مٹانا ہے
جو یوں روٹھے ہوئے ہو تم
تمہیں نہ اب منانا ہے
تمہیں آواز دینی ہے
نہ ہی واپس بلانا ہے
نکل جاؤ!
مرے دل , میری دنیا سے
نہیں ملنا مجھے تم سے
مجھے تم سے نہیں ملنا

Comments

Popular Posts