Wo suljhi se aik larki

وہ سلجھی سی اک لڑکی 
بڑی ترتیب سے رکھتی تھی 
جو سب چیزوں کو 
رشتوں کو 
سب اپنی نسبتوں کو
کچھ اِدھر کا ، اُدھر نہیں
کُچھ اُدھر کا ، اِدھر نہیں
پر جانے کیوں اب
اسکے کمرے میں ویسے تو
سب ترتیب سے ھے لیکن
وہ خود بکھر گئ ھے
وہ ھی سلجھی سی اک لڑکی ۔۔۔!!




Comments