Bara kathan hy rasta jo a sako to sath do



















بڑا کٹھن ھے راستہ جو آ سکو تو ساتھ دو
یہ زندگی کا فاصلہ مٹا سکو تو ساتھ دو

بڑے فریب کھاؤ گے بڑے ستم اٹھاؤ گے
یہ عمر بھر کا ساتھ ھے نبھا سکو تو ساتھ دو

جو تم کہو تو دل کیا میں جان بھی فدا کردوں
جو میں کہوں بس اک نظر لٹا سکو تو ساتھ دو

میں اک غریب بے نوا میں فقیر بے صدا
میری نظر کی التجا جو پا سکو تو ساتھ دو

ہزار امتحان یہاں ہزار آزمائشیں ہیں
ہزار دکھ ہزار غم اٹھا سکو تو ساتھ دو

یہ زندگی یہاں خوشی غموں کا ساتھ ساتھ ھے
رلا سکو تو ساتھ دو ہنسا سکو تو ساتھ دو،

Comments

Popular Posts