Bichar Jana muhabbat ki sadaqat hay

چھڑ جانا محبت کی صداقت کی علامت ہے
محبت ایک فطرت ہے
ہاں فطرت کب بدلتی ہے
سو جب ہم دور ہو جائیں
نئے رشتوں میں کھو جائیں
تو یہ مت سوچ لینا تم
محبت مر گئی ہوگی
نہیں ایسا نہیں ہوگا
میرے بارے میں سوچ کہ جب تمہاری آنکھ بھر آئے
چھلک کر ایک بھی آنسو،پلک پر جو اتر آئے
تو بس اتنا سمجھ لینا
جو میرے نام سے اتنی تیرے دل کو عقیدت ہے
تیرے دل میں بچھڑ کر بھی ابھی میری محبت ہے
محبت جو بکھر کر بھی صدا آباد رہتی ہے
محبت ہو کسی سے تو ہمیشہ یاد رہتی ہے
محبت وقت کے بے رحم طوفاں سے نہیں ڈرتی
اسے کہنا بچھڑنے سے محبت تو نہیں مرتی




Comments

Popular Posts