Main Sab kuch bhool jaon ga
میں سب کچھ بھول جاؤں گا،
تمہاری خواب سی آنکھیں،
تمہارا شبنمی لہجہ،
دبا کر ہونٹ کا کونا،
تمہارا مسکرانا بھی،
میری باتوں سے چڑ جانا،
مجھے اکثر برا کہنا،
مجھے اپنے مقابل جان کر نہ بیٹھنے دینا،
میرے تحفوں کے ریپرز کو بہت سنبھال کر رکھنا،
میرے سنگ واک پر جانا،
وہ مجھ سے روٹھ کر کہنا!
میں واپس جارہی ہوں،
تم میرے پیچھے نہیں آنا،
مگر میرے بلانے پر میری جانب پلٹ آنا،
میری جاں،
ٹھیک کہتی ہو،
میں سب کچھ بھول جاؤں گا،
مگر یہ بات بھی سچ ہے،
میں ان لمحوں میں جیتا ہوں،
کہ جب یوں بے ارادہ ہی،
میرے شانے پہ سر رکھ کے،
مجھے تم نے بتایا تھا،
محبت کے الاؤ میں اکیلے تم نہیں جلتے!
میری جاں تم ہی بتلاؤ،
میں جن میں سانس لیتا ہوں،
میں ان اقرار کے لمحات کو کیا بھول سکتا ہوں،
میری جاں ٹھیک کہتی ہو،
میں سب کچھ بھول جاؤں گا،
مگر اقرار کے لمحات کیسے بھول پاؤں گا
تمہاری خواب سی آنکھیں،
تمہارا شبنمی لہجہ،
دبا کر ہونٹ کا کونا،
تمہارا مسکرانا بھی،
میری باتوں سے چڑ جانا،
مجھے اکثر برا کہنا،
مجھے اپنے مقابل جان کر نہ بیٹھنے دینا،
میرے تحفوں کے ریپرز کو بہت سنبھال کر رکھنا،
میرے سنگ واک پر جانا،
وہ مجھ سے روٹھ کر کہنا!
میں واپس جارہی ہوں،
تم میرے پیچھے نہیں آنا،
مگر میرے بلانے پر میری جانب پلٹ آنا،
میری جاں،
ٹھیک کہتی ہو،
میں سب کچھ بھول جاؤں گا،
مگر یہ بات بھی سچ ہے،
میں ان لمحوں میں جیتا ہوں،
کہ جب یوں بے ارادہ ہی،
میرے شانے پہ سر رکھ کے،
مجھے تم نے بتایا تھا،
محبت کے الاؤ میں اکیلے تم نہیں جلتے!
میری جاں تم ہی بتلاؤ،
میں جن میں سانس لیتا ہوں،
میں ان اقرار کے لمحات کو کیا بھول سکتا ہوں،
میری جاں ٹھیک کہتی ہو،
میں سب کچھ بھول جاؤں گا،
مگر اقرار کے لمحات کیسے بھول پاؤں گا
Comments